پاکستان کا ایران کے ساتھ چار سرحدی مقامات کل سے دوبارہ کھولنے کا فیصل

اکستان نے ایران کے ساتھ چار سرحدی مقامات کل (اتوار) سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے گزشتہ روز کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے تناظر میں GABD, MAND, KATAGAR اورCHEDGI پر سرحدی مقامات کو کھولا جائے گا۔دونوں ممالک کے درمیان باہمی معاہدے کے تحت تجارت کیلئے صبح سے شام تک ہفتے میں سات دن سرحد کھلی رہے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرکوں کی غیرمعینہ تعدادمیں نقل وحمل کی اجازت ہوگی جو کوروناوائرس کے پھیلائو کی روک تھام سے متعلق قواعدوضوابط پرعملدرآمدکویقینی بنائیں گے۔

Leave a Reply