منصوبہ بندی کے بغیربڑے شہروں کے پھیلائونے پیچیدہ شہری مسائل کو جنم دیا:وزیراعظم

زیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ہرشہرمیں ترقی اورسماجی واقتصادی سرگرمیوں کو مدنظررکھتے ہوئے ان کے ماسٹرپلانزمیں ترامیم اوربہتری لانے کے عمل کو آگے بڑھایاجائے۔وزیراعظم نے اسلام آباد میں پنجاب اورخیبرپختونخواکے مختلف شہروں اوروفاقی دارالحکومت کے ماسٹرپلانز کاجائزہ لینے سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی حکام کو ہدایت کی کہ وہ ماسٹرپلانزپرنظرثانی کے لئے جدیدٹیکنالوجی کواستعمال میں لائیں اور ماسٹرپلانز کوحتمی شکل دینے کالائحہ عمل اورعبوری حکمت عملی ایک ہفتے کے اندرپیش کریں۔وزیراعظم نے کہاکہ منصوبہ بندی کے بغیربڑے شہروں کے پھیلائونے پیچیدہ شہری مسائل کو جنم دیا ہے جو ماحول اور زرعی اراضی کے لئے خطرات کاباعث ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ صورتحال مستقبل میں غذائی تحفظ کے لئے بھی سنگین خطرہ بنے گی۔

Leave a Reply